بدھ، 20 دسمبر، 2017

شیخ رشید عمران خان کو کس لڑکی سے شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں؟ خبر پڑھ کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا


آج کل عمران خان اور شیخ رشید کی دوستی دوبارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے! سپریم کورٹ کیس میں کامیابی کے بعد پنڈی ڈان شیخ رشید کپتان عمران کو ایک دفعہ پھر شادی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں. شیخ رشید عمران خان کو کس سے شادی پر زور دے رہے ہیں؟ تفصیل پڑھیں



عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائما خان سے دوبارہ شادی ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمائما خان سے دوبارہ شادی کا ناممکن قرار دے دیا ہے۔ ٹی وی شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید جذباتی آدمی ہیں اس لیے جمائما خان سے شادی کی درخواست کرتے رہتے ہیں۔



تاہم ایسا ممکن نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں دوبارہ لوٹنا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔ ماضی میں جو کچھ ہو گیا اس کی طرف واپس مڑ کر دیکھنا درست نہیں۔ اس لیے جمائما خان سے دوبارہ شادی کے حوالے سے شیخ رشید کی خواہش پوری کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کے علاوہ دیگر کئی سیاسی رہنما اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا پرزور اصرار ہے کہ چونکہ جمائما خان نے عمران خان کو نااہل ہونے سے بچایا ہے، لہذا انہیں دوبارہ شادی کر لینی چاہیئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں