بدھ، 20 دسمبر، 2017

ثابت ہو گیا کہ قیامت واقعی بہت جلد آنے والی ہے۔۔ شکر گڑھ میں ایک خالہ اور اس کا سگا بھانجہ لا پتہ ہو گئے۔۔پولیس نے انھیں ایک ایسی حالت میں ڈھونڈ نکالا کہ گھسیٹتی ہوئی تھانے لے گئی ‎


شکرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مرتبہ پھر نکاح کےلئے ممنوعہ رشتوں کی حد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک نوجوان نے ا نسانیت سوز حرکت ڈالی۔ پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں بھانجے نے سگی خالہ کو اپنے نکاح میں کے لیا۔ شرم سے آنکھیں جھکا دینے والاواقعہ شکرگڑھ کے تھانہ نینان کوٹ میں پیش آیا۔


بھانجے نے اپنی ہی سگی خالہ کو اپنے نکاح میں لے لیا جبکہ دین اسلام میں قطعی طور پر اس کی کوئی اجازت نہیں اور ایسا تعلق حرام ہے۔ واقعے کے بعد لڑکی کے والد یعنی نوجوان کے نانا نے اپنے نواسے کےخلا ف کارروائی کی درخواست دے ڈالی۔ جس پر پولیس نے ملز م کو گرفتار کر لیا۔ اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ اسلام میں خالہ اور بھانجے کے نکاح کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔یہ خبر جیسے ہی میڈیا میں آئی پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے اور اس واقعے کو قیامت کی نشانی قرار دیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں