صحت بخش و متوازن غذا افراد کی جسمانی و صحت کی نشونما کرنے اور ذہن و جسم کی فعالیت طاقت و توانائی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،وہ خوارک انسانی جسم کو درکار غذائیت کی متوازن مقدار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم خیال قرار دی جاتی ہیں
جوکہ وٹامنز منرلز لحمیات کاربوہائیڈریشن نشاستہ اور غذائی ریشے کے ایک متوازن پورشن کو کوراپ کرتی ہوئی ہو.وٹامنز اور منر لز انسانی جسم کی فعالت میں تیزی سے اضافہ کرکے اسے طاقتو توانائی کی فوری رسد پہچانے میں معاونت کرتے ہیں بلاشبہ پھلوں و سبزیوں کو وٹامنز اور منرلز کے حصول کا تیز ترین ذریعہ کہا جاتا ہے.
پھلوں کی جہاں تک بات کی جائے تو دنیا میں انواع و اقسام کے مزیدار رسیلے پھلوں کی کثرت قدرت کے لطف و کرم کی ایک مزیدار نشانی ہے ان گنت پھلوں کی کہکشاں میں صحت بخش خوبیوں اور مزیدار ذائقے کا حامل ایک بہترین پھل ہمیں ناشپاتی کے نام سے چمکتا دکھائی دیتا ہے،
ناشپاتی وہ بہترین قوت بخش پھل ہے جو قدرتی ایٹی اکسیڈنٹ اجزاء وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جسم انسانی کو بیماریوں سے مزاحمت کرنے کی قدرتی صلاحیت سے نوازتا ہے یہ بہترین پھل سبز اور پیلاہٹ مائل سبز رنگ میں دستیاب ہوتا ہے اس کی ساخت نچلی جانب سے گول اور اوپری جانب سے قدرے لمبوتری سی ہوا کرتی ہیں
جبکہ اس کے رسیلے اور کرارے گودے کا ذائقہ سیب سے قدرے ملتا جلتا ہوا کرتا ہے بہت سے غذائی ماہرین یعنی فوڈ ایکسپرٹس ناشپاتی کو اس کی بہترین صحت بخش غذائی خوبیوں کے باعث اسے قدرت کے غذائی خزانے کا انمول موتی قرار دیتے ہیں.
ر ہر صبح کے ناشتے میں اور دوپہر کے کھانے کے تین چار گھنٹے کے بعد ناشپاتی کی قاشوں پر سونٹھ کالا نمک اور لیموں کا رس چھڑک کر استعمال کریں تو اندرون جسم چربی کی صورت میں جمی ہوئی کثافتوں کے یہ براستہ فضلہ اخراج میں آسانی پیدا ہوتی ہیں اور طاقت وتوانائی کے حصول کے ساتھ ساتھ جسم کو خوبصوت و متوازن بنائے رکھنے میں بھی معاونت ملتی ہیں.
نرم ناشپاتی موسم سرما میں اپنی بہار دکھاتی ہیں جوکہ سرخ ارغوانی خون جیسی چمکدار جلد کی حامل ہوتی ہیں . ناشپانی کا استعمال طاقت و توانائی کے حصول کے ساتھ ساتھ جسم کو خوبصورت و متوازن بنائے رکھنے میں معاونت کرتا ہے. –> پانی وٹامن C فائبرز او منرلز کی صحت بخش مقدار اس پھل کی افادیت میں بے پناہ اضافہ کرتی ہیں
جس طرح فربہی مائل لوگوں کے سراپے کو متناسب و متوازن بنانے میں ناشپاتی معاونت کرتی ہیں اسی طرح حیرت انگیز طور پر دبلے پتلے لوگوں کے جسم کو موٹا وسڈول بنانے میں بھی مدد گارثابت ہوتی ہیں اس کی وجہ ناشپاتی کی بہترین صحت بخش خوبیوں میں صفراوی کمزوری کے سلسلے میں اکسیر انٹریوں کی بیماریوں کے خاتمے میں مفید قبض کشاء شریانوں سختی دور کرنے میں بہترین اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی حیرت انگیز خوبیوں کا حامل ہونا ہے
الغرض ناشپاتی میں موجود غذائی اجزاء کے حیرت انگیز معالجاتی اثرات جسم کو صحت مند اور توازن رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں یاد رہے حد سے زیادہ فربہی مائل جسم یا پھر انتہائی کمزور لاغر وجود کسی نہ کسی اندرونی عوارض و علتو ں کی آماجگاہ ہو اکرتا ہے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں